سکاٹ لینڈ افغانستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کریگا

سکاٹ لینڈ افغانستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کریگا

ایڈن برگ(اے پی پی) سکاٹ لینڈ آئندہ برس مئی میں افغانستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا۔ افغانستان نے اس سے قبل 2016ء میں سکاٹ لینڈ کا دورہ کیا تھا اور اس نے میزبان ٹیم کو واحد ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔ کرکٹ سکاٹ لینڈ نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم 8 اور 10 مئی کو افغانستان کے خلاف دو ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں میچز گرینج کرکٹ کلب پر کھیلے جائیں گے۔ سکاٹ لینڈ نے گزشتہ ماہ سری لنکا کے خلاف 18 اور 21 مئی کو دو ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی