نئے انتخابات ہونگے یا اسمبلی کے اندر تبدیلی آئے گی فی الحال کچھ کہہ سکتے ،خورشید شاہ

نئے انتخابات ہونگے یا اسمبلی کے اندر تبدیلی آئے گی فی الحال کچھ کہہ سکتے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت چار ماہ میں ایکسپوز ہو گئی، عمران خان نے مڈ ٹرم کی بات کرکے اپنی ناکامیوں کو تسلیم کر لیا ہے،ایسا تو ملک کے کمزور سے کمزور وزیراعظم نے بھی نہیں کہا ، پارٹی اور اپوزیشن بضد ہے کہ یہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے،نئے انتخابات ہوں گے یا پارلیمینٹ کے اندر تبدیلی آئے گی ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے، عمران خان اور حکومت کی ناکامی پارلیمنٹ کی ناکامی ہر گز نہیں، اب بھی فیصلے پارلیمینٹ میں ہوں تو صورتحال بہتر ہو سکتی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شا نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اپوزیشن بضد ہے کہ یہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے کیوں کہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ روز روز غیر یقینی صورتحال پیدا کرکے عوام کو آزمائش میں ڈالا جائے، ملک پہلے ہی بدترین معاشی صورتحال کا شکار ہے۔خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت چار ماہ میں ایکسپوز ہو گئی ہے، وزیراعظم چار ماہ میں ہی کہہ دے کہ مڈٹرم انتخابات ہوسکتے ہیں تو اس سے بڑی ناکامی کیا ہو گی، عمران خان نے حکومت اور اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا، ایسا تو ملک کے کمزور سے کمزور وزیراعظم نے بھی نہیں کہا، حتی کہ چودھری شجاعت چند روز کیلئے آئے تھے انھوں نے بھی ایسا نہیں کہا۔
خورشید شاہ

مزید :

صفحہ آخر -