جماعتی نظام میں پی ٹی آئی کا قومی سطح پر ابھرنا ایک نایاب ،سیاسی عمل کی مثال ،چینی سفیر

جماعتی نظام میں پی ٹی آئی کا قومی سطح پر ابھرنا ایک نایاب ،سیاسی عمل کی مثال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی ) چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ جماعتی نظام میں تحریک انصاف کا قومی سطح پر ابھرنا ایک نایاب سیاسی عمل کی مثال ہے، تحریک انصاف اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مابین بڑھتی ہوئی قربت خوش آئند ہے جبکہ کمیونسٹ پارٹی کی قیادت تحریک انصاف سے مضبوط اور فعال تعلقات کی خواہاں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ارشد داد سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اورتحریک انصاف کے20 رکنی وفد کے حالیہ دورہ چین پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر ارشد داد نے کہا کہ چین دورِ جدید میں کامیابی و سیاسی استحکام کا بہترین نمونہ ہے جبکہ چین کا پاکستان سے دہائیوں پر محیط رشتہ حکومت سے نکل کر عوامی سطح پر جڑیں پکڑ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین کے کامیاب سیاسی، انتظامی اور معاشی تجربات سے سیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
چینی سفیر

مزید :

صفحہ آخر -