کرپشن میں ملوث افسران اور ٹھیکیداروں کیخلاف کاروائی سست روی کا شکار

کرپشن میں ملوث افسران اور ٹھیکیداروں کیخلاف کاروائی سست روی کا شکار

لاہور( ارشد محمود گھمن/سپیشل رپورٹر) اینٹی کرپشن پنجاب صوبائی اداروں کے کروڑوں روپے کی میگا کرپشن میں ملوث اعلیٰ افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی سست روی کا شکار جبکہ اشتہاریوں کی فائلیں ردی کی ٹوکری کی نظر کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ سابق وفاقی اور پنجاب حکومت کے کئی وزراء کی جانب سے دبائے جان والے مقدمات بھی ری اوپن نہ ہو سکے، ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغرکو ماتحت عملے نے سب اچھے کی رپوٹس پیش کرنا اپنا وتیرہ بنا لیا ہے جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں ،اسی وجہ سے سائلین وزیر اعلیٰ شکایات سیل کا رخ اختیار کرنے لگے ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ2013سے لے کر2016ء تک اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر،صوبائی دارالحکومت اورپنجاب بھر کے 9ریجن، گوجرانوالہ، فیصل آباد، شیخوپورہ،ملتان،سر گودہا،ڈیرہ غازی خان، سمیت لاہور اور دیگر اضلاع میں صوبائی اداروں لوکل گورنمنٹ، مواصلات تعمیرات ، محکمہ ایری گیشن، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، پنجاب پولیس، ایجوکیشن ، ہیلتھ،ریونیو اور ضلعی حکومتوں کے خلاف مبینہ طور پراربوں روپے کے سرکاری فنڈز میں کروڑوں روپے خورد برد اور بے ضابطگیاں پائی گئی علاوہ ازیں کئی ٹھیکیدار سابق ایم این ایز، ایم پی ایز ،ضلعی حکومتوں کے خلاف اینٹی کرپشن کو تحریری درخواستیں بھجوائی گئیں جن کے خلاف کئی مقدمات بھی درج کئے گئے جن میں علی نواز خان ایف آئی آر نمبر34/17،میاں والی،محمد قاسم ایکسئین بلڈنگ ننکانہ ایف آئی آرنمبر13/2017میاں اظہر لطیف ایکسئین نارووال ایف آئی نمبر73/2016,01/2018 ،اعجازالحق گل ایف آئی آر نمبر 164/17ننکانہ اور کئی مقدمات کی اجازت طلب کئے جانے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب اورچیف سیکرٹری پنجاب کو تحریری اجازت نامے بھجوائے گئے جس میں سابق حکمرانوں کے بااثر ایم این ایز، ایم پی ایز ،وزراء نے اپنے اثرو رسوخ سے کارروائی رکوا دی اور اینٹی کرپشن کے اعلیٰ افسران نے سیاسی اثرو رسوخ کیخلاف اختیارات کو استعمال نہ کرتے ہوئے فائلیں داخل دفتر کر دیں اور نہ ہی کوئی کارروائی کی۔ تر جمان اینٹی کر پشن کا کہنا ہے کہ ہر ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے ، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب حسین اصغرنے وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر میں کرپشن کے خاتمہ کیلئے بڑے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈال کر ان کو کیفر کردار تک پہچانے اور کرپٹ افسران کی نشا ندہی کیلئے پنجاب بھر کے تمام ریجن کے دورے کر رہے ہیں تاکہ ان افسران کے خلاف بر وقت کارروائی کی جائے اور ایسے کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی ۔

میگا کرپشن

مزید : صفحہ آخر