نواز شریف اپنی سالگرہ جیل میں منائیں گے،افتخار درانی

نواز شریف اپنی سالگرہ جیل میں منائیں گے،افتخار درانی

اسلام آباد ( آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ نواز شریف 24 دسمبر کو یقیناً واپس جیل چلے جائیں گے اپوزیشن ڈوبتی کشتی میں سوار ہے شہباز شریف کو نیب نے جیل بھیجا ہوا ہے۔میڈ یا سے گفتگو میں افتخار درانی نے کہا کہ اپوزیشن جس کشتی پر سوار ہے اس میں سوراخ ہوچکا ہے اس کے تمام مسافرسیاست سے جائیں گے ہمارے کسی اتحادی نے وزیراعظم سے کوئی شکایت نہیں کی ہے اختلاف رائے ہوسکتا ہے لیکن کسی بھی اتحادی نے کسی بھی نوعیت کی ناراضی کا اظہار نہیں کیا وزیراعظم عمران خان سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 25دسمبر 1949میں پیدا ہوئے تھے اور لہذا ہر سال مسلم لیگ ن 25دسمبر کو نواز شریف کی سالگرہ مناتی ہے۔

افتخار درانی

مزید : صفحہ آخر