سوئی گیس کمپنی کا گرینڈ آپریشن ،20گھروں کے کنکشن منقطع، کمپریسر ضبط

سوئی گیس کمپنی کا گرینڈ آپریشن ،20گھروں کے کنکشن منقطع، کمپریسر ضبط

لاہور( سٹی رپورٹر) سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن نے کمپریسر کے غیرقانونی استعمال پر گرینڈ آپریشن کر کے 20 گھروں کے گیس کنکشن منقطع کر کے 20 کمپریسرز قبضہ میں لے لیے۔ جی ایم سوئی گیس کمپنی قیصر مسعود نے صحافیوں کو بتایا شہر میں گیس کی قلت کو دور کرنے کیلئے ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور اس میں گھروں ، کارخانوں سمیت بیکریوں پر کمپریسر کے غیرقانونی استعمال کیخلاف گزشتہ روز گرینڈ آپریشن کیا گیا ہے جس میں اچھرہ، وحدت روڈ، مزنگ، گلبرگ، مفطفےٰ آباد سمیت تاج پورہ اور کوٹلی پیر عبدالرحمن میں گیس کی قلت کا جائزہ لینے کیلئے خفیہ طور پر سروئے اور چھاپے مارے گئے ہیں جہاں مختلف گھروں میں کمپریسرز کا غیرقانونی استعمال پایا گیا جس پر 20 گھروں کے گیس کنکشن منقطع کر کے 20 کمپریسرز قبضہ میں لے لئے گئے ہیں۔ جی ایم سوئی گیس قیصر مسعود کے مطابق کمپریسر کا استعمال غیرقانونی ہے اور اس کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ، صارفین کو چاہیے گھروں میں کمپریسر کا استعمال ہرگز نہ کریں، کیونکہ کمپریسر کے استعمال پر کم سے کم 20 گھروں کا گیس پریشر ڈاؤن ہو جاتا ہے۔

گرینڈ آپریشن

مزید : صفحہ آخر