قومی اسمبلی کااجلاس آج شام چار بجے ہوگا

قومی اسمبلی کااجلاس آج شام چار بجے ہوگا

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کا(آج)جمعرات 20 دسمبر کو منعقد ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے ،اس ضمن میں ترجمان قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے بتایا کہ اب قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو دن 11 بجے کے بجائے شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہو گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دور ان اپوزیشن کی جانب سے سابق وزیر سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کئے جانے کے خلاف بائیکاٹ کا امکان ہے۔ اجلاس میں موجودہ صورتحال پر گرما گرم بحث کا بھی امکان ہے ۔

قومی اسمبلی

مزید : صفحہ آخر