وزیراعظم آئندہ ماہ مہمند ڈیم کا سنگِ بنیاد رکھیں گے، فیصل واوڈا

وزیراعظم آئندہ ماہ مہمند ڈیم کا سنگِ بنیاد رکھیں گے، فیصل واوڈا

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان جنوری کے پہلے ہفتے میں مہمند ڈیم کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے بتایاکہ مہمند ڈیم کے سنگِ بنیاد کی تقریب میں آرمی چیف اور چیف جسٹس بھی شرکت کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مہمند ڈیم کے منصوبے کو وار ٹو واٹر کا منصوبہ کہہ سکتے ہیں، وزیرتوانائی نے بتایا کہ آج خوشخبری سنانے جارہا ہوں 54 سال پرانا مہمند ڈیم کا مسئلہ حل ہوا ہے یہ ایسا کام ہونے جارہا ہے کے ہماری آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ یہ 54 سال سے زیر التوا منصوبہ تھا ہم اسے وقت سے پہلے مکمل کریں گے اوراس منصوبے کا شاندار افتتاح کریں گے تاکہ پوری دنیا میں پیغام جائے، اس منصوبے سے پشاور کو اتنا پانی دیں گے یہاں کی نسلیں سیراب ہوں گی۔وزیرتوانائی نے بتایا کہ یہ ڈیم مہمند کے علاقے کی 1800 ایکڑ زمین کو سیراب کرے گا اور سیلاب کو روکنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا یہ پاکستان کا پہلا پراجیکٹ ہے جہاں ہم اپنی صلاحیتوں کو بڑھائیں گے۔ ڈیم سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو اندھیروں میں ڈبونے والے حکمرانوں کو رلاں گا۔میں پاکستانی قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں تاریخ لکھوں گا ،چیئرمین واپڈا نے کانفرنس میں بتایا کہ ادارہ منصبوں کو بروقت بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، داسو منصوبے کے لیے ہمارے پاس زمین اور پیسہ دونوں نہیں تھا لیکن اب ہم نے مسئلہ حل کرلیا ہے واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے رواں برس 4 جولائی کو دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کا حکم دیا تھا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ بھی قائم کیا ہے جس میں فنڈریزنگ کا سلسلہ جاری ہے

وزیراعظم

مزید : صفحہ آخر