نواز، زرداری کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو گئی، د و ست محمد مزا ر ی

نواز، زرداری کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو گئی، د و ست محمد مزا ر ی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )ڈ پٹی سپیکر پنجا ب ا سمبلی سر د ا ر د و ست محمد مزا ر ی نے کہا ہے کہ نواز، زرداری کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکی ہے، اب ان کی باقی زندگی کرپشن کا حساب دیتے ہوئے جیل اور عدالتوں کا چکر لگاتے ہوئے گزرے گی۔اب لوٹی ہوئی دولت واپس آئے گی اور کرپشن کرنے والا ہر فرد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔نوازشریف تو اپنے کیے کو بھگت رہے ہیں اور اب زرداری کی باری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آصف زرداری بھوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔وہ اپنی تقریروں میں اداروں کو بلیک میل کر رہے ہیں، وہ ایک تیر سے تین شکار کرنا چاہتے ہیں، وہ عدلیہ ، فوج اور حکومت کو ایک ساتھ بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔لیکن اب بہت دیر ہو چکی ہے۔معیشت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے حلف کے بعد سب سے بڑا چیلنج معیشت کا تھا ۔ ہمیں جو نظام ملا وہ خسارے میں تھا۔ہماری حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے اور بیرونی سرمایہ کا ر پاکستان کا رخ کر رہے ہیں۔ جلد ہماری حکومت معاشی منزل حاصل کرے گی۔
د و ست محمد مزا ر ی

مزید :

صفحہ آخر -