سی پیک کے تحت ملک بھرمیں 9اقتصادی رونز قائم کئے جائیں گے

سی پیک کے تحت ملک بھرمیں 9اقتصادی رونز قائم کئے جائیں گے

اسلام آباد( آن لائن )چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)منصوبے سے پاکستان میں روزگارکے مواقعوں میں اضافہ ہوا ہے، سی پیک چین کے ون روڈ اینڈ ون بیلٹ منصوبے کی 6 راہداریوں میں سے ایک اہم اقتصادی راہداری ہے، سی پیک منصوبے کے تحت چین پاکستان میں 56ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کررہاہے ۔سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق چینی34 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان میں توانائی کے حوالے سے شروع کئے گئے بیشترمنصوبوں پرخرچ کررہا ہے اوران منصوبوں میں اکثرتکمیل کے مرحلے کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔سی پیک کے تحت 22 ارب ڈالرکی رقم بنیادی ڈھانچے اوردیگرمنصوبوں کیلئے مخصوص کی گئی ہے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ملک بھرمیں 9اقتصادی رونز قائم کئے جائیں گے۔ سی پیک کی وجہ سے ملک میں روزگار کے نئے مواقعوں میں اضافہ ہورہاہے۔ چین پاکستان راہداری منصوبے کے تحت چین کے شہرکاشغرسے گوادر تک شاہراہ کی تکمیل سے خطے کی تقدیربدل جائے گی۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں نمایاں مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

سی پیک

مزید : صفحہ آخر