صحت کے مسائل پر قابو پانے کیلئے حکومت تنہا کچھ نہیں کرسکتی، عبدالقدیر

صحت کے مسائل پر قابو پانے کیلئے حکومت تنہا کچھ نہیں کرسکتی، عبدالقدیر

لاہور (جنرل رپورٹر) عالمی شہرت یافتہ ایٹمی سائنسدان،محسن پاکستان ڈ اکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ وطن عزیز کے شعبہ صحت میں انقلابی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ انہو ں نے کہا کہ صحت کے مسائل پر قابو پانے کے لیے حکومت تنہا کچھ نہیں کرسکتی اس حوالے سے فلاحی ادارے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کے دورہ کے موقع پر کیا۔جبکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ شوکت ورک، پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ہسپتال کے دورہ کے دوران تعمیراتی کاموں کا جائزہ بھی لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہسپتال ٹرسٹ کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ ٹیم جو اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیتی رہے گی ۔اس موقع پر ڈاکٹر عبد القدیر خان نے ہسپتال کے ڈائیلسز سنٹر میں زیر علاج مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ان سے بات چیت بھی کی۔واضح رہے کہ سٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیلسز سنٹر میں مستحق اور غریب مریضوں کے ٹیسٹ ، علاج اور ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں جبکہ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال میں مجموعی طور پر مختلف امراض کے ساڑھے تین لاکھ سے زائد مریضوں کو مفت علاج معالجہ اور ادویات فراہم کی جاچکی ہیں اور تاحال یہ سلسلہ جاری ہے۔

ڈ اکٹر عبدالقدیر

مزید : صفحہ آخر