نواز شریف اورآصف زرداری نے قومی خزانے کو لوٹا،عبدالعلیم

نواز شریف اورآصف زرداری نے قومی خزانے کو لوٹا،عبدالعلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ اپنی کرپشن بچانے کی آڑ میں قوم کو جمہوریت کا بھاشن دینے والے نواز شریف اور آصف زرداری کا گٹھ جوڑ عوام کے سامنے ایک بار پھر بے نقاب ہونے جا رہا ہے جنہوں نے حکومت کی باریاں لے کر عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے دونوں ہاتھوں سے قومی خزانے کو لوٹا اوراپنی تجوریاں بھریں ،انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی کرپشن اور اُن کے کیسز میں مماثلت ہے دونوں کو ایک جیسے انجام کا سامنا بھی کرنا ہوگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کینٹ میں اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ اپنے کرتوتوں کا جواب دینے کی بجائے موجودہ حکومت پر الزامات لگانے والوں کو شرم آنی چاہیے اور دوسروں پر انگلیاں اٹھا نے کی بجائے اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ انتخابات میں مسترد ہونے والوں کو عوام دوبارہ گھاس نہیں ڈالیں گے عمران خان قوم کو بتا چکے ہیں کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ۔
عبدالعلیم خان

مزید :

صفحہ آخر -