صدر ٹرمپ کا ایک اور حیران کن اقدام ، شام سے امریکی فوج واپس بلالی ، انخلاء شروع

صدر ٹرمپ کا ایک اور حیران کن اقدام ، شام سے امریکی فوج واپس بلالی ، انخلاء ...

واشنگٹن (اظہر زمان ،بیورو چیف)امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں فوجی مشن مکمل کر لیا جس کے بعد شام سے فوج کا انخلاء شروع کردیا گیا ہے ، پینٹا گون کی خاتون ترجمان نے بدھ کے روز میڈ یا کیلئے اس ضمن میں جاری ایک ہنگامی بیان میں یہ اعلان کرتے ہوئے بتا یا اتحادی افواج نے تمام مقبوضہ علاقوں کو خالی کر الیا ہے ۔انہوں نے واضح کیا فوجوں کو واپس بلالینے کے باوجود امریکہ اپنے اتحادی ممالک کیساتھ مل کر دا عش کو مکمل شکست دینے کا کام جاری رکھے گا ۔داعش کیخلاف کارروائیاں کیسے ہونگی ،سکیورٹی وجوہات کی بناء پر انہوں نے اس کی تفصیلات نہیں بتائیں ۔پینٹا گون ذرائع کے مطابق فوج کے انخلاء کا فیصلہ صدر ٹرمپ کے حکم پر کیا گیا ہے،اس دوران وائٹ ہاوس سے جاری ہونیو ا لے ایک بیان میں بتا یا ہے صدر ٹرمپ نے داعش کیخلاف فتح حاصل ہونے کے بعد فوج کے انخلاء کی ہدایت کی تھی جس پر عمل در آمد شروع ہو گیا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے مشرق وسطیٰ میں دہشت گرد تنظیموں کیخلاف فوجی مہم اب اگلے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے ۔پینٹاگون اور وائٹ ہاوس کی طرف سے یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ داعش کیخلاف مہم جاری رکھنے کی کیا صورت ہوگی ۔کیا اس مقصد کیلئے زمین پر کچھ فوج موجود رہے گی،یہ جلد واضح ہو جائے گا ۔واضح رہے شام میں امریکہ کی زیادہ تر فوج ترکی کے مخالف کر د باغیوں کے علاقے میں تعینات تھی ،ترکی اس علاقے سے امریکی افواج کے انخلا کی کیلئے کافی عرصے سے مطالبہ کر رہا تھا۔

فوج واپسی

مزید : صفحہ اول