وزیر خزانہ،سربراہ آئی ایم ایف مشن میں ویڈیو کانفرنس مذاکرات، معاشی پیکیج پرتبادلہ خیال

وزیر خزانہ،سربراہ آئی ایم ایف مشن میں ویڈیو کانفرنس مذاکرات، معاشی پیکیج ...

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ کو بجلی، گیس کی قیمتوں، ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ٹیکس وصولیاں بہتر بنانے کیلئے کئے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کر دیا ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور آئی ایم ایف مشن سربراہ ہیرا لڈفنگر کے درمیان ویڈیو کانفرنس پر مذاکرات ہوئے ہیں جس میں نئے معاشی پیکیج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ویڈیو کانفرنس پر مذاکرات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہے جس میں وزیر خزانہ اسد عمر نے حکومت کی طرف سے بجلی، گیس کی قیمتوں ، سرکاری اداروں میں گورننس اور اصلا حات پر بریفنگ دی، ٹیکس نیٹ بڑھانے اور وصولیاں بہتر بنانے کے حکومتی اقدامات سے آگاہ کرنے سمیت ترسیلی کمپنیوں کے خسارے ا ور بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی۔ آئی ایم ایف کا مشن آئندہ ماہ جنوری کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گا جس میں وہ پاکستان کیلئے اقتصادی پیکیج کو حتمی شکل دے گا۔

ویڈیو کانفرنس مذاکرات

مزید : صفحہ اول