دوبارہ گنتی میں علی کبر بھٹی ایک ووٹ سے سیکرٹری انفارمیشن بن گئے

دوبارہ گنتی میں علی کبر بھٹی ایک ووٹ سے سیکرٹری انفارمیشن بن گئے

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے کا انتخابی معرکہ ،میاں طلعت احمد کے الخدمت گروپ کو مزید ایک نشست مل گئی ، دوبارہ گنتی میں علی کبر بھٹی ایک ووٹ سے سیکرٹری انفارمیشن بن گئے،الیکشن کمیشن نے 9نشستوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا نوٹیفیکشن جاری،ڈی ایچ اے رئیلٹرز کو 5الخدمت گروپ کو4نشستیں مل گئیں،الیکشن کمیٹی ڈی ایچ اے کی طرف سے جاری کردہ نتائج کے مطابق ابو بکر بھٹی 195ووٹ کے ساتھ صدر،میجر انوار ڈار 205ووٹ کے ساتھ سینئر نائب صدر،مون ملک192ووٹ کے ساتھ نائب صدر ون،بابا شکور197ووٹ کے ساتھ نائب صدر2، سید سعود بخاری 221ووٹ لے کر نائب صدر3،شاہد محمود 197ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری ،ذو الفقار حسن 216ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری،علی اکبر بھٹی 194 ووٹ لے کر انفارمیشن سیکرٹری بن گئے،ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے نو نتخب عہدیداروں کا تقرر آئندہ تین سال کے لیے کیا گیا ہے ،الیکشن کمیٹی کے چےئرمین راشد خان نے اپنے ممبران کے ساتھ رجسٹرڈ ڈیلرز کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے شفاف الیکشن کے انعقاد میں مکمل تعاون کیاہے۔

دوبارہ گنتی

مزید : صفحہ آخر