نواز شریف آج پھرپارلیمنٹ ہاؤس آئینگے

نواز شریف آج پھرپارلیمنٹ ہاؤس آئینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف (آج) جمعرات کو پھر پارلیمنٹ ہاؤس آئینگے جہاں وہ سینئر لیگی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نواز شریف (آج) جمعرات کو پھر پارلیمنٹ آئینگے اور سینئر لیگی رہنماوں کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر بات چیت کی جائیگی ۔اجلاس میں خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے ،احتساب عدالت کے متوقع فیصلے اور مستقبل کی حکمت عملی پر بات چیت کی جائیگی۔ اجلاس میں عوامی رابطہ مہم اور اپوزیشن جماعتوں سے روابط پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق پارٹی کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -