بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ 1.27روپے اضافہ کر دیا گیا

بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ 1.27روپے اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ جاری کر دیا، بجلی 1 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنیکی منظوری دیدی گئی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے تمام ڈسکوز کمپنیوں کیلئے یکساں نرخ ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی سمری حکومت کو بھجوا دی جس سے عوام کی جیبوں سے 226 ارب روپے نکل جائیں گے۔نیپرا حکام کا کہنا ہے صار فین سے یکساں ٹیرف ایک سال کیلئے وصول کیا جائے گا، نو ٹیفکیشن کے بعد ایک سال میں ٹیرف کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

بجلی قیمت اضافہ

مزید : صفحہ اول