ڈی ایچ اے ریزیڈینس ایسوسی ایشن لاہور کے انتخابات 23دسمبر کو ہوں گے

ڈی ایچ اے ریزیڈینس ایسوسی ایشن لاہور کے انتخابات 23دسمبر کو ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے ریزیڈینس ایسوسی ایشن لاہور کے انتخابات 23دسمبر کو ہوں گے،صدر کرنل (ر)فرخ نے برگیڈئیرتنویر رانا کی قیادت میں الیکشن کمیشن تشکیل دے دیا،کمیونٹی سنٹر ڈی ایچ اے میں سالانہ جنرل کونسل کا اجلاس صبح 11بجے طلب ،ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے برگیڈےئر ساجد کھوکھر مہمان خصوصی ہوں گے،ڈی ایچ اے ریزیڈینس ایسوسی ایشن کے760رجسٹرڈ ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے،50ایگزیکٹو ممبرا ن کابھی چناؤ ہو گا،ڈی ایچ اے ریزیڈینس ایسوسی ایشن میں گزشتہ کئی سالوں سے الیکشن کی بجائے سلیکشن ہو رہی ہے جس کی بڑی تعداد میں ممبران نے مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ جمہوری طریقے سے انتخاب ہونا چاہیے اور پسند نہ پسند کی بنیاد پر نامزدگیوں کی بجائے انتخاب ہو نا چاہیے،جس میں ہر رجسٹرڈ ممبر آزادانہ ماحول میں ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے،23دسمبر کو ہونے والی سالانہ جنرل کونسل کا اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے ،نامزدگیاں کرنی ہیں یا انتخاب اس کا فیصلہ بھی ایگزیکٹو باڈی موقع پر کرے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -