امریکی کانگرس مین کی بات سمجھ سے بالاتر انہیں ملکی عدالتوں کا سامنا کرنا ہو گا

امریکی کانگرس مین کی بات سمجھ سے بالاتر انہیں ملکی عدالتوں کا سامنا کرنا ہو ...

سنیئر صحافی و تجزیہ کار امجد اقبال نے کہا ہے ہم پاکستانی امریکہ کی چھوٹی چھوٹی باتوں پر ایسے ہی خوش فہمی کا شکار ہو جاتے ہیں ،امریکہ ایک نا قا بل اعتبار ملک ہے اس کی کہی ہوئی کسی بھی بات پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا جس امریکی کانگرس مین نے یہ بات کی ہے اس کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ امریکہ اپنے ملک کے قانون کو کیسے تبدیل کرے گا ،امریکی قانون کو معطل یا ختم کرنا کسی بھی امریکی کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے ،اس کیلئے امریکی عدالتوں کا سامنا کرنا ہو گا ۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا امریکہ کا یہ بیان پاکستان کو بہلانے کیلئے دیا گیا ہے کیونکہ امریکہ افغانستان سے نکلنا چاہتا ہے اسے وہاں سے نکلنے کیلئے پاکستان کی اشد ضرورت ہے ۔

امجد اقبال

مزید : صفحہ اول