زرداری پر الزام لگانے والوں میں سے کچھ نے تو بچے تک چھپائے ہوئے ہیں، سعید غنی

زرداری پر الزام لگانے والوں میں سے کچھ نے تو بچے تک چھپائے ہوئے ہیں، سعید غنی

اسلام آباد (این این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کا ریفرنس دائر کرنے کے حکومتی اعلان پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری پر اثاثے چھپانے کا الزام لگانے والوں میں سے کچھ تو اپنے بچے تک چھپائے ہوئے ہیں،پی پی پی ملک کو ون یونٹ میں بدلنے نہیں دیگی، سلیکٹڈ وزیراعظم جمہوریت کے لبادے میں آمریت نافذ کرنا چاہتے ہیں۔سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کا ریفرنس دائر کرنے کے حکومتی اعلان پر پیپلز پارٹی کے رہنماء وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ آصف زرداری پر اثاثے چھپانے کا الزام لگانے والوں میں سے کچھ تو اپنے بچے تک چھپائے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ آصف زرداری کو اثاثے چھپانے کے نتیجے کا علم نہ ہو۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان ملک سے جمہوریت اور اپوزیشن کو ختم کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کو ون یونٹ میں بدلنے نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم جمہوریت کے لبادے میں آمریت نافذ کرنا چاہتے ہیں۔

سعید غنی

مزید : صفحہ آخر