پاکستان ایکسپریس کو شجاع آباد ،عوام ایکسپریس کو کھاریاں کینٹ ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کی اجازت دیدی گئی

پاکستان ایکسپریس کو شجاع آباد ،عوام ایکسپریس کو کھاریاں کینٹ ریلوے اسٹیشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( لیڈی رپورٹر) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر راولپنڈی،کراچی،راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس (45UP/46DN) کو شجاع آباد ریلوے اسٹیشن پر دو منٹ رُکنے کی اجازت دیدی ، عوام کو یہ سہولت عارضی طور پر تین ماہ کیلئے حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ پشاور، کراچی،،پشاور کے درمیان چلنے والی عوام ایکسپریس (13UP/14DN)کو کھاریا ں کینٹ ریلوے اسٹیشن پر دو منٹ کے سٹاپ کی اجازت دیدی گئی ہے جس پر فوراً عملدرآمد ہوگا۔
سٹاپ اجازت

مزید :

صفحہ آخر -