اخبارات کو واجبات جلد اداکرینگے، وزیر اعظم کی مجیب الرحمن شامہ کو یقین دہانی

اخبارات کو واجبات جلد اداکرینگے، وزیر اعظم کی مجیب الرحمن شامہ کو یقین دہانی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میڈیا ریاست کاچوتھا ستون ہے ، حکومت ملک میں آزاد اور خودمختار میڈیا چاہتی ہے اور اخبارات کے واجبات کی جلد ادائیگی کو یقینی بنائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان وزیراعظم میں سینئر صحافی وتجزیہ کار مجیب الرحمن شامی اور کامران شاہد سے ملاقات کے دوران کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ بادشاہی مسجد کی تزئین و آرائش حکومت کی اولین ترجیح ہے اوراس اقدام سے بادشاہی مسجد کی تاریخی حیثیت اجاگر ہوگی۔وزیراعظم عمران خان نے بادشاہی مسجد کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کوفنڈز جاری کرنے کی ہدایت کردی ۔اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے اطلاعات یوسف بیگ مرزااور وزیراعظم کے ترجمان افتخار درانی بھی موجود تھے۔

وزیراعظم/یقین دہانی

مزید : صفحہ اول