تحریک انصاف کے رہنماؤں پر الزاما ت سے متعلق نیب کے فیصلے قبول کریں گے،عندلیب عباس

تحریک انصاف کے رہنماؤں پر الزاما ت سے متعلق نیب کے فیصلے قبول کریں گے،عندلیب ...

 اسلام آباد ( مانیٹر نگ ڈیسک)تحریک انصاف کی رہنماعندلیب عباس نے کہاہے کہ نوازشریف کے ایک دھیلے کی کرپشن کا ثبوت نہیں لیکن سوارب کی کرپشن کا ثبوت موجود ہے، تحریک انصاف کے پر الزامات سے متعلق سپریم کورٹ یا نیب جوبھی فیصلہ کرے گی ، قبول کریں گے۔جیونیوز کے پروگرام ’’آپس کی بات‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عندلیب عباس نے کہا کہ نوازشریف کی ایک دھیلے کی کرپشن کا ثبوت نہیں لیکن سوارب کی کرپشن کا ثبوت موجود ہے ، انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے دبنگ انداز میں کہا تھا کہ اگر میرے اثاثے آمدن سے زیادہ ہیں تو کسی کوکیا ؟ میرے ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں کچھ لوگ ہیں جواس سے قبل بھی حکومتوں میں رہ چکے ہیں اورہمارے دو وزیر ابھی تک مستعفی ہوچکے ہیں کیونکہ ان پر مقدمات چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اور بھی ہیں تو اس پرجوبھی سپریم کورٹ یا نیب کرے گی ہم اس کو قبول کریں گے اور یہ نہیں کہیں گے کہ یہ کالا قانون ہے۔

مزید : صفحہ آخر