میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح : جسٹس (ر) جاوید اقبال

میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح : جسٹس (ر) ...

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید قبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقداجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید قبال نے کہا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ’احتساب سب کیلئے‘‘ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے اورنیب بدعنوانی کے خاتمہ کو نہ صرف اپنی قومی ذمہ داری سمجھتا ہے بلکہ نیب کرپشن فری پاکستان کے عزم کیساتھ بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے انتہائی سنجیدہ کاوشیں کررہاہے۔ اجلاس میں نیب میں جاری شکایا ت کی جانچ پڑتال ، انکوائریوں اورتحقیقات خصوصاََ 179 میگا کرپشن کے مقدمات پر اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایاگیاکہ179میگا کرپشن کے مقدمات میں سے105 مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے قانون کے مطابق بدعنوانی کے ریفرنس احتساب عدالتوں میں جمع کروائے جاچکے ہیں ۔15 مقدمات انکوائری اور19 مقدمات تحقیقاتی مراحل میں ہیں جن پر قانون کے مطابق کاروائی جاری ہیجبکہ 40 مقدمات کو قانون کے مطابق نمٹا دیا گیا ۔

چیئر مین نیب

مزید : صفحہ اول