پاکستان ریلویز کی پہلی مفت موبائل فون ایپلی کیشن تیار
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان ریلویز کی پہلی مفت موبائل فون ایپلی کیشن تیار، ریلوے مسافر اب ہیلپ لائن117پر فون کرکے معلومات لینے کے محتاج نہیں رہیں گے، موبائل ایپلی کیشن بنانے والے آئی ٹی ماہر سید مدثر حسین زیدی کے مطابق ذاتی جیب سے50سے60لاکھ روپے خرچ کر چکا لیکن حکومت کو ریلوے موبائل ایپ تحفے میں بالکل مفت دی تاکہ لوگ اچھے لفظوں میں یاد رکھیں، موبائل ایپ سے عوام کو بہت سہولت ہو گی، بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ریلویز کی پہلی موبائل ایپلی کیشن بنانیوالے آئی ٹی ایکسپرٹ سید مدثر حسین زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کی پہلی موبائل فون ایپلی کیشن تیار کر لی گئی ہے اس ایپلی کیشن کی دستیابی کے بعد ریلوے مسافروں کو ہیلپ لائن117پر فون کرنے کی محتاجی سے چھٹکارہ مل جائے گا، ایپلی کیشن کی مد سے صارفین گھر بیٹھے جان سکیں گے کہ مطلوبہ ٹرین اس وقت کہاں سے گزر رہی ہے جبکہ ٹکٹ ریزرویشن وغیرہ کی سہولت بھی مہسر ہو گی، آئی ٹی ماہر سید مدثر حسین زیدی کے مطابق موبائل ایپ پر50سے60لاکھ روپے ذاتی جیب سے خرچ کئے لیکن حکومت کو تحفے میں دے دی ہے میں ملک کے لئے کچھ کرنا چاہتا ہوں تاکہ لوگ اچھے لفظوں میں یاد رکھیں، سید مدثر حسین کے مطابق اس ایپلی کیشن کے ذریعے اشتہارات سے حاصل شدہ رقم بھی پاکستان ریلویز کو ہی ملے گی میرا حکومت سے کوئی مطالبہ نہیں ہے۔
پاکستان ریلویز