بسنت منانے کے اعلان کے بعد حکومت کیلئے نئی رکاوٹ سامنے آگئی
لاہور ( این این آئی)حکومت پنجاب کی جانب سے بسنت منانے کے اعلان کے بعد نئی رکاوٹ سامنے آگئی،ضلع ناظمین کو بسنت منانے کی اجازت دینے کا اختیار بلدیاتی ایکٹ 2013ء میں ختم ہو گیا ،اب اجازت کون دے گا فیصلہ ہونا باقی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر جنرل پرویز مشرف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے دور میں کائٹ فلائنگ آرڈینس بنا جس میں اضلاع کی سطح پر نا ظمین کو بسنت کی اجازت دینے کا اختیار دیا گیا اور آخری بسنت16مارچ2009ء میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے حکم پر ہوئی ، ضلعی حکومت نے پتنگ ڈور تیار اور فروخت کرنیوالوں کو رجسٹرڈ کیا جن کی تعداد 18ہزار تھی ۔حفاظتی طور پر بڑی پتنگ ،گڈے، چر خی ، کیمیکل ،موٹی ڈور،تندی پر پابندی لگائی گئی ۔سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے آرڈینس2001ء ختم کرکے بلدیاتی ایکٹ2013ء بنا دیا اور میئر،ضلع ناظم سے بسنت اجازت کا اختیار واپس لے لیا گیا ،اب موجودہ پنجاب حکومت نے آئندہ سال فروری میں بسنت منانے کا اعلان کیا ہے تاہم اب اجازت کون دے گا فیصلہ ہونا باقی ہے ۔ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کا کہنا ہے حکومت پنجاب کے حکم ہر عمل کروائیں گے۔
بسنت رکاوٹ