پنجاب حکومت کا بسنت منانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پنجاب حکومت کا بسنت منانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔اس سلسلے میں ہیلمز فاؤنڈیشن نامی این جی او نے صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیاگیا کہ بسنت خونی کھیل کی شکل اختیار کر گیا تھا جس کی وجہ سے پابندی لگائی گئی تھی، کوئی بھی ایسی تفریح جو انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنے،اس کی اجازت دینا خلاف آئین ہے، حکومت عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے بسنت جیسے خونی کھیل کی اجازت دے رہی ہے، ڈور پھرنے کے واقعات سے بے شمار قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اورپتنگ بازی کی وجہ سے اربوں روپے کی قومی املاک کا نقصان ہوا، بسنت کی وجہ اموات ہونے اور شہریوں کی زندگی کو خطرہ ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کا بسنت منانے کی اجازت دینے کا اقدام کالعدم کیا جائے اوربسنت پر پابندی برقرار رکھی جائے۔

بسنت

مزید : صفحہ اول