بسنت منانے میں حرج نہیں ، سید نور، شاہدہ منی میگھا، یار محمد شمسی، وزیر اعظم نوٹس لیں ، حسن مراد، حمیراچنا ،شبنم چودھری، پی جی

بسنت منانے میں حرج نہیں ، سید نور، شاہدہ منی میگھا، یار محمد شمسی، وزیر اعظم ...

لاہور( فلم رپورٹر) پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کی اجازت دینے پر فنکاروں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ سید نور، شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن ،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،عینی طاہرہ نے کہا کہ بسنت کا ثقافتی تہوار منانے میں کو ئی حرج نہیں۔عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا کاظمی، جرار رضوی،آغا حیدر، دردانہ رحمان ،ظفر عباس کھچی ،ملک طارق، مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ ،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چودھری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچودھری، چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن ،اشعر اصغر،آغا عباس،خالد معین بٹ ،مجاہد عباس، ڈاکٹر اجمل ملک، راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا ،اچھی خان،شبنم چودھری،محمد سلیم بزمی،سفیان ، اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں، شوکت چنگیزی، راشد عباس،پرویز کلیم اور بی جی نے کہا بسنت کے باعث اب تک کئی جانو ں کا ضیاع ہو چکا ہے اس لیے ہم وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب حکومت کے اس فیصلے کا سخت نوٹس لیں۔اس حوالے سے پتنگ بازی کے شوقین منچلوں کا کہنا ہے وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے بسنت کروانے کا علان کرکے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔ہم اس اعلان سے بہت خوش ہیں۔اگر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تو کسی قسم کے نقصان کا امکان نہیں ۔ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نے بھی بسنت منانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ بسنت کی وجہ سے کئی لوگوں کو روزگار ملے گا۔

بسنت/ردعمل

مزید : صفحہ اول