میر حاصل بزنجو کا اپنے اور خاندان کے اثاثے سامنے لانے کا اعلان

میر حاصل بزنجو کا اپنے اور خاندان کے اثاثے سامنے لانے کا اعلان

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وفاقی وزیر نیشنل پارٹی کے رہنماء سینیٹر میر حاصل بزنجو نے اپنے اور خاندان کے اثاثوں اور جائیدادوں کے حوالے سے نیب،آئی ایس آئی اور ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اورحکمران جماعت کی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا اعلان کر دیا ،بدھ کو اس امر کااظہار انہوں نے نیب کیخلاف تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے کیاجس میں کہا گیا نیب نے میرے خاندان کے بارے میں تفصیلات جمع کرنے کیلئے وہاڑی،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،سرگودھا ،شیخوپورہ اور سیالکوٹ کے ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھے ہیں کہ ان اضلاع میں میری جا ئیدادیں ہیں نیب نے الزام تراشی کی ہے مجھ اور میرے خاندان کے افراد پر بے بنیاد الزام عائد کیے گئے ہیں، انہوں نے نیب کا خط بھی تحر یک استحقاق کیساتھ منسلک کر دیا ہے اور کہا اربوں روپے کی جائیداد کی چھ اضلاع میں نشاندہی کا دعویٰ کیا گیا اور الزام لگایا گیا کہ حاصل بز نجو نے وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپلنگ کے دوران پنجاب کے چھ اضلاع میں باغات ،فارم ہاؤسز ،پٹرول پمپس، پلازے رہائشی کالونیاں ا و ر کمرشل مارکیٹیں زرعی فارم اربوں روپے کی کرپشن سے خریدے ۔انہوں نے کہا کہ میرے خاندان کی خواتین کے نام بھی ہیں میری بیٹی یونیورسٹی میں طالبہ ہے میری بہن، بیوی،بھانجیوں کے نام لکھے گئے ہیں۔نیب کی حقیقت بتاتے ہیں تو بیانات آتے ہیں کہ تم لوگ چور ہو نیب کو سینٹ میں جوابدہ بنایا جائے، نیب ،آئی ایس آئی، ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی سمیت قائد ایوان پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹی بنا دیں اس کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہوں، موجودہ چیئرمین نیب کو لانے میں بد قسمتی سے میرا بھی ہاتھ ہے ،تحریک استحقاق پر قائمقام چیئرمین سینٹ آج فیصلہ کریں گے۔

میر حاصل بزنجو

مزید : کراچی صفحہ اول