آصف زرداری پر آج تک کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، امتیاز شیخ

آصف زرداری پر آج تک کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، امتیاز شیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر توانائی اورپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما امتیازاحمد شیخ نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے لیکن ابھی کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، انہوں نے گیارہ سال جیل کاٹی لیکن تب بھی ان پر کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا۔خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی لیڈراحتساب سے نہ کبھی ڈرے ہیں نہ ڈریں گے، انہیں جب بلایا جاتا ہے وہ عدالت اور نیب میں پیش ہوئے ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے امتیازشیخ نے کہاکہ حکومت کی اب تک کی کارکردگی سب نے دیکھ لی ہے، انہوں نے جو دعوے کیے وہ پورے نہیں کر پا رہے، یہ انتقام کی سیاست کرنے میں مصروف ہیں جبکہ اب انہیں ملک کے لیے کام کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کہ وقت اور ضرورت کے ساتھ سیاسی جماعتیں آپس میں معاہدے کرتی ہیں، سیاست میں دروازے کبھی بند نہیں ہونے چاہیئے بلکہ ہمیشہ کھلے رکھنے چاہیئے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پہلے ہی دن اسمبلی میں تحریک انصاف کے ساتھ تعاون کی بات کی تھی۔

مزید : کراچی صفحہ اول