ڈیرہ میں بدقماش عناصر کیخلاف کارروائی ،3 گرفتار ،اسلحہ برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر SHOکلاچی نے زیرقیادت DSPکلاچی کے تھانہ کلاچی کے علاقہ کڑی ملنگ اور ٹکوارہ میں سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کیا ۔بدوران سرچ آپریشن پولیس نے 32مکانات کو چیک کر تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ ایمونیشن دوکلاشنکوف۔تین رائفل81کارتوس،1320 گرام چرس اور 1000 گرام بھنگ برآمد کر کے مقدمات درج رجسٹر کیے۔