بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف آپریشن جاری ،کروڑوں کی ریکوری

بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف آپریشن جاری ،کروڑوں کی ریکوری

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختو نخوا حکومت نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر صوبے میں بجلی چوروں اور نادہندہ گان کے خلاف جاری مہم میں آپریشن کے دوران ضلع صوابی ،بونیر ، کوہاٹ ، بٹگرام، چار سدہ ، ہری پور اور شا نگلہ سے کروڑوں روپے کی ریکوری کرلی اوربجلی چوری میں استعمال ہونے والا سامان بھی قبضہ کر لیا گیا ۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے احکامات پر ایک صوبائی ٹاسک فورس قائم کیا گیا ہے تاکہ بجلی چوری کی روک تھام اور نادہندہ گا ن سے وصولی ہو سکے ۔ٹاسک فورس کی قیادت سیکرٹری توانائی وبر قیات کر رہے ہیں۔ سیکرٹری توانائی و برقیات محمد سلیم خان ٹاسک فورس سیل کے انچارج انسپکٹر سیف اللہ خان ڈپٹی سیل انچارج ملک شجاع خان دیگر معاونین اور پیسکو حکام اور ضلعی مانیٹرنگ کمیٹیو ں کی کوششوں سے کروڑں روپے کی ریکوری ہو گئی اور بجلی چوری میں استعمال ہونے والے سروس کیبلز اور دیگر آلات کو بھی قبضے میں لیا گیا اور کچھ نادہندہ افراد کو گرفتار بھی کیاگیا ۔ٹاسک فورس بجلی چوری کی روک تھام اور نادہندگان سے ریکوری بار ے جامع رپورٹ مرتب کر کے مشیر وزیراعلیٰ برائے توانائی اور سیکرٹری توانائی و برقیات کوفرہم کی جاتی ہے۔ سیکرٹری توانائی و برقیات محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ ٹاسک فور س کا بنیادی مقصدبجلی کی سہولت سے مستفید ہونے کیلئے لوگوں کو بجلی میٹر لگانا ، غیر قانونی بجلی استعمال کا خاتمہ بر وقت بجلی یوٹیلٹی بل ادا کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس کا دا ئرہ کار صوبے کے تمام اضلاع تک بڑھا دیا گیاہے۔ اور اس بارے میں ایک مراسلہ تمام کمشنر کو ارسال کیا گیا ہے ۔ مشیر وزیر اعلیٰ برائے توانائی نے بھی ٹاسک فور س کی کا رکردگی اور بجلی چوری کی روک تھام اور ریکوری کے سلسلے میں جاری مہم پراطمینان کا اظہار کیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول