بونیر میں بلدیاتی ضمنی انتخابات ،کارکنوں نے کمر کس لئے

بونیر میں بلدیاتی ضمنی انتخابات ،کارکنوں نے کمر کس لئے

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)23 دسمبر کو بونیر ضلع میں ایک ڈسٹرکٹ اور دو تحصیل کے نشستوں پر مقابلہ کرنے کے لئے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے کمر کس لئے ہیں ۔اگر چہ بلدیاتی نمائندوں کا اس وقت چناؤ کو ئی معنی نہیں رکھتے ۔کیونکہ بلدیاتی نمائندوں سے ضلع اور تحصیل کونسلوں میں اپنا اخری بجٹ بھی پیش کردئے ہیں ۔مگر پھر بھی اپنی سیاسی قد کو بڑھانے کے لئے ایڑی کا زور لگارہے ہیں ۔یونین کونسل نورئزی کے ایک ڈسٹرکٹ اور ایک تحصیل نشست کا فیصلہ ٹاس پر ہوچکاہے ۔جسکی رو سے ڈسٹرکٹ سیٹ تاجون خان جماعت اسلامی اور تحصیل سیٹ پاکستان تحریک انصاف جیت چکی ہے ۔یونین کونسل ملک پور کی ضلعی سیٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے شیر عالم خان مضبوط امیدوار ہے ۔جو موجودہ ایم پی اے حلقہ پی کے 20 ریاض خان کا چچا زاد بھائی ہے ۔اسکا مقابلہ چھ جماعتی اتحاد کے امیدوار اکبر حسین کے ساتھ ہے ۔مگر ازاد ذرائع کے مطابق اس سیٹ پر شیر عالم خان کی کامیابی یقینی ہے ۔جس کی وجہ اس حلقہ میں اس خاندان کا سیاسی پس منظر اور ساتھ ساتھ ایم پی اے ریاض خان کابھی نام ہے ۔یونین کونسل ایلئی انغاپور کی تحصیل نشست پر جے یو ائی ف کے سیف اللہ اور پی ٹی ائی کے عمران کے درمیان مقابلہ کی توقع کی جاتی ہے ۔اس یونین کونسل میں اگر چہ پی ٹی ائی ایک مضبوط سیاسی قوت ہے ۔مگر پارٹی نے جس ادمی کو ٹکٹ دیاہے ۔اس پر پارٹی کے کارکن مکمل متفق نہیں ہے ۔اور بہت سے پی ٹی ائی کارکنان جے یو ائی کے سیف اللہ کو سپورٹ کررہے ہیں ۔اسی طرح یو نین کونسل گاگرہ کی تحصیل نشست پر چھ جماعت اتحاد کے امیدوار حاجی سرور خان اور پی ٹی ائی کے محمد علی کے درمیان مقابلہ ہے ۔البتہ اس نشست پر چھ جماعتی اتحاد کی پوزیشن مضبوط دکھائی دے رہی ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول