شریف آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار کم عمر موٹر سائیکل لفٹر گینگ گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ضلع سینٹرل محمد عارف اسلم راؤ نے کمسن بچوں کو وارداتوں کیلئے استعمال کرنے والے پس پشت ماسٹر مائنڈ گینگ کی گرفتار ی کے لیے خفیہ حکمت عملی بنا کر ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک ایس ایچ او شریف آباد امجد کیانی کو دے دیا۔ ادھر شریف آباد پولیس نے کمسن بچوں پر مشتمل موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے 3کم عمر ماہر چوروں کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع سینٹرل محمد عارف اسلم راؤ نے موٹر سائیکلوں کی چوری کی وارداتوں میں کمسن بچوں پر مشتمل گروہوں کی گرفتاریوں کے بعد کمسن بچوں کو وارداتوں کے لیے استعمال کرنے والے ماسٹر مائنڈ گینگ کی گرفتاری کے لیے خفیہ حکمت عملی بنا کر ضلع سینٹرل کے چند تھانیداروں کو ایسے گروپ کی گرفتاری کا ٹاسک دیا ہے ۔ بلخصوص ایس ایچ او شریف آباد امجد کیانی کو خصوصی ٹاسک دیا گیا۔ جنہوں نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث کمسن لڑکوں پر مشتمل موٹر سائیکل لفٹر گروہ کو ایف سی ایریا سے گرفتار کیا جس میں کم عمر ملزمان جن کی عمریں 9 سال سے 12سال تک ہیں گرفتار ملزمان میں نور ولد محمد علی، عمار ولد محمد جاوید، رضا ولد محمد زاہد شامل ہیں۔ گرفتار کم عمر ملزمان نے انکشاف کیا کہ گرفتار کم عمر بچوں کو جیل میں قید کاٹنے والا ایک ماسٹر مائنڈ محمد رضا کم عمر بچوں سے وارداتیں کرا رہا ہے۔ گرفتار کم عمر ملزمان کے قبضے سے عزیز بھٹی تھانے کی حدود سے چوری کی گئی موتر سائیکل برآمد کر لی۔ جبکہ ملزمان نے ابتک 10/15موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ ضلع سینٹرل پولیس نے کم عمر بچوں کو وارداتوں میں استعمال کرنے والے گروہوں کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں تیز کر دی ہیں۔ جلد بڑے گروہوں کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔