رحمت ویلفیئرکے تحت ہڈیوں کے بھربھرے پن کی تشخیص کا مفت کیمپ

رحمت ویلفیئرکے تحت ہڈیوں کے بھربھرے پن کی تشخیص کا مفت کیمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)رحمت ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت نئی کراچی سکیٹر الیون ڈی میں ہڈیوں کے بھربھرے پن اورموٹاپے کی تشخیص کیلئے مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔کیمپ میں 200سے زائد مر وخواتین کامعائنہ کیا گیا اوران کے ہڈیوں کے بھربھرے پن اورفٹنس ٹیسٹ کیے گئے ۔کیمپ کا افتتاح بانی وچیئر مین ٹرسٹ وبزرگ سماجی رہنما رحمت بھائی نے کیا ۔کیمپ میں نیوٹریشنسٹ عادل لودھی اوران کی ٹیم نے مریضوں کامعائنہ کیا اور ٹیسٹ لیے۔اس موقع پر محمد ٹیپو قیوم ،زاہد محمود ودیگر موجود تھے۔افتتاح کے موقع پر رحمت بھائی نے کہا کہ کیمپ کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو ہڈیوں کے مرض اورموٹاپے کی نقصانات اوران سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر سے آگا ہ کرنا تھا ۔انہوں ے کہا کہ دوسرے امراض کی نسبت لوگوں میں ہڈیو ں کے امراض سے متعلق آگہی نہیں ہے ، 3500روپے کے ٰٹیسٹ کیمپ میں مفت کیا گیا ،انہوں نے کہا کہ وسائل سے محروم لوگ علاج سے قاصر ہیں ،ہماری کوشش ہے کہ امراض سے متعلق لوگوں میں شعوروآگہی ہو اورانہیں علاج کی سہولتیں بھی مہیا کی جائیں ۔