پنجاب میں میگا پراجیکٹس سے متعلق از خود نوٹس کیس کا عبوری حکم جاری

پنجاب میں میگا پراجیکٹس سے متعلق از خود نوٹس کیس کا عبوری حکم جاری

لاہور(نامہ نگارخصوصی) سپریم کورٹ نے پنجاب میں میگا پراجیکٹس سے متعلق از خود نوٹس کیس کا عبوری حکم جاری کر دیاہے، عدالت نے اپنے حکم نامے میں قرار دیا ہے کہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے ٹھیکیداروں کو ادائیگی سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا ۔سپریم کورٹ نے ٹھیکیداروں کو ادائیگی کیلئے جسٹس ریٹائرڈ اقبال حمید الرحمن کو ثالث مقرر کر دیاہے، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے حکم نامہ جاری کیا تحریری عبوری حکم نامے میں سپریم کورٹ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب پر اظہار برہمی اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے ٹھیکیداروں کو ادائیگی سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا، سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب فوری طور پر سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کریں، عدالت نے حکم دیا ہے کہ تمام فریقوں کو جسٹس ریٹائرڈ اقبال حمید الرحمن کے روبرو پیش ہوں ،جسٹس ریٹائرڈ اقبال حمید الرحمن اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے ٹھیکیداروں کو ادائیگیوں سے متعلق معاملات کا جائزہ لیں گے ۔سپریم کورٹ نے حکم نامے میں ہدایت کی ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ اقبال حمید الرحمن تکنیکی معاملات پر کسی بھی ماہر کی رائے حاصل کر سکتے ہیں ۔

ثالث مقرر

مزید : علاقائی