توہین عدالت کی درخواست پرسپیشل سیکرٹری زراعت کو نوٹس جاری ، جواب طلب کر لیا

توہین عدالت کی درخواست پرسپیشل سیکرٹری زراعت کو نوٹس جاری ، جواب طلب کر لیا

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرسپیشل سیکرٹری زراعت احسان بھٹہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔ جسٹس علی باقر نجفی نے انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی ظفر اقبال کی درخواست پر سماعت کی ،وکیل نے عدالت کوبتایا کہ عدالتی حکم پر درخواست گزار کو 2011ء سے پرفارما پروموشن نہیں دی جا رہی ،عدالت کے 11ستمبر 2018ء کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جو توہین عدالت کے مترادف ہے ،سپیشل سیکرٹری زراعت کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

نوٹس جاری

مزید : علاقائی