رینٹل پاور پلانٹس کیس ،سابق سیکرٹری پانی و بجلی کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے درخواست دائر

رینٹل پاور پلانٹس کیس ،سابق سیکرٹری پانی و بجلی کی ای سی ایل سے نام نکلوانے ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)رینٹل پاور پلانٹس کیس میں سابق سیکرٹری پانی و بجلی نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے ،شاہد رفیع کی جانب سے دائر درخواست میں وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی کی کمی پوری کرنے کے لئے رینٹل پاور پلانٹس کے معاہدے کئے،معاہدوں کے وقت اسماعیل قریشی سیکرٹری پانی و بجلی تھے، درخواست گزار کا نام 15 اکتوبر2012 ء کو ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔ علاج کیلئے بیرون ملک جانا ہے ای سی ایل میں سے نام نکالنے کا حکم دیا جائے۔

رینٹل پاور پلانٹس کیس

مزید : علاقائی