تجاوزات کیس ،8 ملزموں پر مجموعی طور پر 16 ہزار روپے جرمانہ عائد

تجاوزات کیس ،8 ملزموں پر مجموعی طور پر 16 ہزار روپے جرمانہ عائد

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سرکاری اراضی پر تجاوزات کیس میں8 ملزموں پر مجموعی طور پر 16 ہزار روپے جرمانے عائد کردیاہے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں نے دکانوں کے سامنے سرکاری اراضی پر تجاوزات قائم کر رکھی ہیں،ملزموں نے نوٹس کے باوجود تجاوزات ختم نہیں کئے ،عدالت دلائل سننے کے بعد 8 ملزمان کو فی کس 2 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیاہے،ملزمان میں عمر مجید ، ناصر محمود، حیدر علی ، نعیم ، راحت محمود اور محمد اعظم شامل ہیں۔

مزید : علاقائی