ڈاکے ، چوریاں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

ڈاکے ، چوریاں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات ،موبائل فون،کاروں و موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر مجاہدکے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 6لاکھ 85ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے گلشن راوی میں ڈاکو گھر میں گھس کر شبیر اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر3لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ غالب مارکیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے سجاد اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ روپے 15ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،نصیر آباد کے علاقے میں ڈاکوؤں نے الطاف اور فیملی سے گن پوائنٹ پر 2لاکھ 50ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،نشتر کالونی کے علاقے ڈاکوؤں نے یونس اور فیملی سے2 لاکھ روپے نقدی و طلائی زیورات۔ سندر میں ڈاکوؤں نے یاسین اور فیملی سے 1 لاکھ 10ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ فیصل ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر صفدر سے70ہزار اور موبائل فون، وحدت کالونی سے سجاول سے55ہزار نقدی اور موبائل فون۔جوہر ٹاون سے عرفان سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 23ہزار نقدی اور موبائل فون، لاری اڈاسے ڈاکو گن پوائنٹ پر جاوید سے 25ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ سبزاہ زار اور مصطفی آباد سے گاڑیاں،اور داتا دربار۔اکبری اور اچھرہ کے علاقے سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید : علاقائی