غیر قانونی بھرتی کیس، گرفتار 16 سٹینو گرافرز 13 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

غیر قانونی بھرتی کیس، گرفتار 16 سٹینو گرافرز 13 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل ...

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے آئی جی آفس میں کرپشن اور جعل سازی پر مبنی غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار 16 سٹینو گرافرز کو 13 روزہ جوڈیشل پر جیل بھیج دیاجبکہ ایک نئے گرفتار ہونے والے ملزم احمد حسن کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیاہے۔آئی جی آفس میں جعلی سازی پر مبنی قانونی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار 16 سٹینو گرافرز کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ،گزشہ روز عدالت نے گرفتار ملزم احمد حسن کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے جبکہ دیگرملزموں کو جیل بھجوا دیا،احتساب عدالت نے ملزموں کو 2 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

۔ ،گزشتہ روز نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نیب کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ گرفتار ملزمان میں آصف، عمران اور طارق راشد محمود, عبدالقیوم, محمودالحسن اور محمد شاہد امین شامل ہیں ان ملزمان نے پبلک سروس کمیشن کی میرٹ لسٹ کو تبدیل کرکے اپنے نام شامل کرائے اور 5،5لاکھ رشوت دی ،اس معاملے میں نیب پولیس کے اعلی افسران کو تحقیقات کیلئے پہلے بھی طلب کر چکا ہے ،عدالت کو بتایا گیا کہ سال 2013 ء میں مجموعی طور پر کل 22 سٹینو گرافر قواعد سے ہٹ کر غیرقانونی طور پر بھرتی کئے گئے۔

مزید : علاقائی