فیصل بنک ڈیفالٹر میسرز ٹیکنو ٹریڈرز کی جائیداد نیلامی کا حکم

فیصل بنک ڈیفالٹر میسرز ٹیکنو ٹریڈرز کی جائیداد نیلامی کا حکم

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے فیصل بنک ڈیفالٹر میسرز ٹیکنو ٹریڈرز کی جائیداد نیلامی کا حکم جاری کردیاہے،عدالت نے ڈیفالٹر کی جائیداد نیلامی کے لئے 22 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے،بینکنگ عدالت کے جج محسن رضا خان نے فیصل بینک کی جائیداد نیلامی کی درخواست پر سماعت کی،بینک کی طرف سے سید ماجد علی بخاری ایڈووکیٹ پیش ہوئے،بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹیکنو ٹریڈرز کے مالک افتخار احمد نے بنک سے کاروباری قرض حاصل کیا، قرض کے لئے افتخار احمد نے گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 3 کے بی بلاک میں واقع 162 نمبر گھر رہن رکھوایا، قرض کی عدم ادائیگی پر ٹیکنو ٹریڈرز کو 2012ء میں ڈیفالٹر قرار دیا گیا، ڈیفالٹر کے خلاف 91 لاکھ 98 ہزار 844 روپے کی ڈگری جاری ہو چکی ہے، عدالتی ڈگری کے باوجود بنک کی رقم ادا نہیں کی جا رہی، عدالت سے استدعاہے کہ رقم کی ریکوری کے لئے ڈیفالٹر میسرز ٹیکنو ٹریڈرز کی جائیداد نیلامی کا حکم دیا جائے، عدالتی حکم پر کورٹ آکشنرز نے جائیداد نیلامی کا شیڈول بھی پیش کیاجس پر فاضل جج نے مذکورہ بالا حکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید : علاقائی