انگوری باغ سکیم نمبر1میں گاڑیوں سے بیٹریاں چوری کی وارداتیں

انگوری باغ سکیم نمبر1میں گاڑیوں سے بیٹریاں چوری کی وارداتیں

لاہور (کرائم رپورٹر) انگوری باغ سکیم نمبر 1میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے اہل علاقہ کی نیندیں حرام کر دی ہیں، خاص طور پر گاڑیوں کی بیٹریاں دن اور رات کے اوقات میں چوری ہوتی ہیں۔ روزنامہ پاکستان کے سینئر کارکن عامر خورشید بھٹی کے بھائی کی محلہ سی بلاک، نزد جامع مسجد نور گھر کے آگے کھڑی گاڑی سے چور ماہِ رواں کے دوران اِسی گاڑی سے دوسری بیٹری اُڑا لے گئے۔ اہلِ علاقہ نے انگوری باغ میں بیٹری چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے ملزمان کی جلد گرفتاری اور بیٹریوں کی برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : علاقائی