آصف ہاشمی کیخلاف مقدمات کی سماعت 3 جنوری تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم نے سابق چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کے خلاف مقدمات کی سماعت 3 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے 3جنوری کووکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیاہے۔
آصف ہاشمی کو گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ،نیب کے مطابق آصف ہاشمی پر غیر قانونی سرمایہ کاری اور پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے الزامات ہیں ۔آصف ہاشمی سمیت دیگر ملزمان پر سرمایہ کاری اور اربوں روپے کے پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے ،ملزم نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ور متروکہ وقف املاک بورڈ کو نقصان پہنچایا جبکہ آصف ہاشمی کا کہنا ہے پلاٹوں کی الاٹمنت اور غیر قانونی سرمایہ کاری کرنے اور قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزمات میں کوئی سچائی نہیں ،ایک کمیٹی نے تمام فیصلے کئے سرمامہ کاری نفع بھی ہو سکتا تھا اور نقصان بھی ہوسکتا تھا ،نقصان کی ذمہ داری چیئرمین پر ڈالنا ناانصافی ہے۔