نیشنل بنک نے ای چالان جرمانے کی وصولی شروع کردی

نیشنل بنک نے ای چالان جرمانے کی وصولی شروع کردی

لاہور (کر ائم رپو رٹر)الیکٹرانک چالان منصوبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔نیشنل بنک آف پاکستان نے دی گئی ڈیڈلائن کے مطابق ای چالان جرمانے کی وصولی شروع کردی ہے۔شہری اب بنک آف پنجاب کے علاوہ نیشنل بنک آف پاکستان میں بھی ای چالان جرمانہ جمع کرواسکتے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے آن لائن ای چالان کے جرمانہ کی ادائیگی کے علاوہ بنک آف پنجاب کیساتھ نیشنل بنک آف پاکستان میں بھی جرمانہ جمع کروانے کا حکم دیا تھا جس پر عملدرآمد کردیا گیاہے اس حوالے سے چند روز پہلے سیف سٹیز اتھارٹی اورنیشنل بنک آف کے مابین الیکٹرانک چالان کی ادائیگی بارے معاہدہ بھی طے پاچکا ہے۔بہت جلد محکمہ فنانس کی منظوری کے بعد ای چالان کی آن لائن ادائیگی کا آغاز بھی کردیا جائیگا ۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ شہری اپنے شناختی کارڈ نمبر پر ہونے والے ای چالان آن لائن چیک کرسکتے ہیں۔

مزید : علاقائی