غیر ملکی ماڈل منشیات کیس،فریقین کے وکلا ء بحث کیلئے طلب

غیر ملکی ماڈل منشیات کیس،فریقین کے وکلا ء بحث کیلئے طلب

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث غیر ملکی ماڈل ملزمہ ٹریسا کے کیس میں فریقین کے وکلا ء کو بحث کے لئے طلب کر لیاہے۔ ایڈیشنل سیشن جج علی رضانے منشیات کے مقدمہ میں ملوث غیر ملکی ماڈل ٹریسا کیس کی سماعت کی، ملزمہ کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کسٹم کی جانب سے غیر ملکی ماڈل کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمہ میں ملوث کیا گیا ہے۔

،درخواست گزار وکیل نے عدالت کو مزید آگاہ کیا کہ ملزمہ کی جانب سے سوالات کے جوابات عدالت میں جمع کروائے جا چکے ہیں جس میں ملزمہ نے بتایا کہ کسٹم والوں کے پاس فالتومنشیات تھی جووہ کسی بھی سافٹ ٹارگٹ پرڈالنا چاہتے تھے، ملزمہ نے کوئی جرم نہیں کیا،وکیل نے استدعا کی کہ عدالت غیر ملکی ماڈل کو مقدمہ سے بری کرنے کے احکامات جاری کرے جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاء کوحتمی بحث کے لئے آج 20دسمبر کو طلب کرلیاہے ۔

مزید : علاقائی