حراستی ملزم اسلم عرف اچھا قتل کیس کی سماعت آج تک ملتوی

حراستی ملزم اسلم عرف اچھا قتل کیس کی سماعت آج تک ملتوی

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ضلع کچہری پیشی پر آئے حراستی ملزم اسلم عرف اچھا کو قتل کرنے کے کیس کی سماعت آج تک ملتوی ۔

، انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر چار کے جج عبدالقیوم خان نے کیس پر سماعت کی ،مقدمے کے مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند کر لیاگیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر مزیدگواہوں کو طلب کر لیاہے،گزشتہ روز ملزم رضا خان کو سخت سیکورٹی میں جیل سے لا کر عدالت پیش کیا گیا ،ملزموں کے خلاف تھانہ لوئرمال مال پولیس نے دہشت گردی کی خصوصی دفعات کے تحت ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعدتفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کررکھاہے ۔

مزید : علاقائی