مسجد الحرام کے بڑے دروازوں کی تعمیرآخری مراحل میں

مسجد الحرام کے بڑے دروازوں کی تعمیرآخری مراحل میں

مکہ مکرمہ (اے پی پی) مسجد الحرام کی انتظامیہ نے بڑے دروازوں کی تعمیر کے کام کو حتمی شکل دینا شروع کردی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق حرم پاک کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام کے مرکزی باب الملک عبدالعزیز، باب العمرہ اور باب الفتح کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ مسجد الحرام انتظامیہ کے ماتحت تعمیراتی امور کے ادارے کے معاون ڈائریکٹر جنرل محسن الصبان نے کہا ہے کہ انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس سارے کام کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں۔ دروازوں پرسنگ مر مر لگایا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں صوتی نظام کی تنصیب بھی کی جارہی ہے۔ جس کی فوٹو سٹیٹ کاپیاں زائرین میں تقسیم کی جارہی ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول