پشاور ،تاجر اتحاد کی تجاوزات او ر دیگر ظالمانہ ٹیکسوں کیخلاف احتجاجی ریلی

پشاور ،تاجر اتحاد کی تجاوزات او ر دیگر ظالمانہ ٹیکسوں کیخلاف احتجاجی ریلی

پشاور(سٹی رپورٹر)تاجراتحادپشاورکے زیراہتمام کنٹونمنٹ بورڈصدرانتظامیہ کے ظالمانہ پراپرٹی ٹیکس،لیزٹیکس اورتجاوزات سمیت دیگرٹیکسوں کے نفاذ کیخلاف گزشتہ روزفوارہ چوک سے تختوجماعت تک احتجاجی ریلی نکالی جس میں صدرکے دکانداروں سمیت شہریوں نے بھی کثیرتعدادمیں شرکت کی ریلی کی قیادت تنظیم کے چےئرمین مجیب الرحمان کررہے تھے اس موقع پرتنظیم کے دیگرعہدیدارشرافت علی مبارک،میاں اختر،شوکت اللہ ہمدرد،محمدجاویدبھی موجودتھے ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاوربینرزاٹھارکھے تھے جن پرانکے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجیب الرحمان نے کہاکہ ملک بھرمیں 42کنٹونمنٹ بورڈہیں جس میں سب سے زیادہ ٹیکسوں کانفاذپشاورکے کنٹونمنٹ بورڈمیں ہے جسکی وجہ سے صدرکینٹ کے تاجروں کومشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے انہوں نے مزیدکہاکہ کینٹ ایریامیں تجاوزات کے نام پرایک ڈرامہ کیاجارہاہے اگرکنٹونمنٹ بورڈانتظامیہ تجاوزات کیخلاف آپریشن میں اتنی ہی سنجیدہ ہے توارباب روڈ،لیاقت بازار،ٹیپوسلطان روڈسمیت دیگربازاروں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیاجائے کیونکہ مذکورہ بازارمیں تجاوزات کی بھرماسے لوگوں کاپیدل چلنامحال ہوگیاہے انہوں نے وفاقی حکومت سمیت دیگرمتعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ پشاورکنٹونمنٹ بورڈانتظامیہ کے من مانے اورظالمانہ ٹیکسوں کے نفاذکوفوری طورپرختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیاکہ کنٹونمنٹ بورڈانتظامیہ تجاوزات سے متعلق تاجرتنظیم کے رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے اس کامستقل حل نکالیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول