ڈپٹی کمشنرز کا انضمام کو کا میاب بنانے میں کلیدی کردار ہے، شوکت علی یوسفزئی

ڈپٹی کمشنرز کا انضمام کو کا میاب بنانے میں کلیدی کردار ہے، شوکت علی یوسفزئی

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ سابقہ فاٹا کا صوبہ کے ساتھ انضمام مشکل مرحلہ ضرور ہے تاہم ڈپٹی کمشنرز کے دن رات محنت اور ذاتی کاوشوں کی وجہ سے یہ مرحلہ آسان ہوتا جا رہا ہے اور انضمام احسن طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے اپنے ایک وضاحتی بیان میں وزیراطلاعات نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بالخصوص فاٹا کے نئے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کا انضمام کو کامیاب بنانے میں انتہائی اہم کردار ہے اور ہمیں توقع ہے کہ وہ حکومت کے نمائندے ہونے کے ساتھ ساتھ قبائلی عوام کے مسائل اور ان کی مشکلات دور کرنے میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ روز شائع ہونے والے میرے بیان کا ہرگز مقصد کسی بھی سرکاری افسر کی دل آزاری کرنا نہیں تھا بلکہ فاٹا سے آئے ہوئے قبائلی وفد کو یقین دلانا تھا کہ حکومت اور انتظامیہ ان کے حقوق کا تحفظ کرے گی اور ان کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہونے دے گی۔

مزید : کراچی صفحہ اول